the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
راجستھان میں اجمیر کے صوفی سنت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے سجادہ نشيں اور روحانی سربراہ درگاہ دیوان سید زین العابدین علی خان نے کہا کہ گوشت کے کاروبار کے مسئلے پرملک میں دو طبقوں کے درمیان پنپنے والے تعصب کو ختم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو ملک بھر میں گائے نسل کے تمام جانوروں کے ذبح کرنے اور ان کا گوشت فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنی چاہئے اور مسلمانوں کو بھی ان سے خود کو دور رکھ کر ان کے گوشت کا استعمال ترک کرنے کی پہل کرنی چاہئے۔ درگاہ دیوان زین العابدین علی خان نے آج درگاہ اجمیر شریف سے ایک بیان جاری کیا۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا جب اجمیر میں خواجہ صاحب کا 805 واں سالانہ عرس چل رہا ہے اور اس میں لاکھوں مسلم عقیدتمندوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ ملک اور بیرون ملک سے آنے والے مختلف فرقے کے لوگوں کے درمیان یہ بیان اہم خیال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم علمائے دین کا بھی یہ موقف ہے کہ ایک وقت میں زبانی تین طلاق دینے کو شریعت نے ناپسند کیا ہے۔ مسلمان اس عمل میں شریعت کی نافرمانی سے بچیں۔

سالانہ عرس کے اختتام کے موقع پر خانقاہ اجمیرشریف میں روایتی طور پر منعقد ہونے والی محفل کے بعد سالانہ اجتماع میں ملک کی مختلف درگاہوں کے سجادگان، صوفیوں، اور



مذہبی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گائے کی نسل کے جانوروں کی گوشت خوری سے ملک میں سینکڑوں سال سے جس گنگا جمنی تہذیب کے سبب ہندو اور مسلمانوں کے درمیان محبت اور بھائی چارے کا ماحول قائم تھا ،اسے ٹھیس پہنچي ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ہم آہنگی کی وراثت کو دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے لیے مسلمانوں کو تنازعہ کی جڑ کو ہی ختم کرنے کی پہل کرتے ہوئے گائے (بیف) کے گوشت کے استعمال کو ترک دینا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ملک کے اتحاد اور دو اہم فرقوں کے درمیان تصادم اور رنجش کا سبب بننے والے بیف اور گائے نسل کے تمام جانوروں کے ذبح کرنے اور ان کے گوشت کی فروخت کو ممنوع کر دینا چاہیے۔ جس سے اس ملک کی مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ محبت اور ہم آہنگی دوبارہ اسی طرح قائم ہو سکے جیسی سینکڑوں سالوں سے چلی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پیشرو خواجہ معین الدین چشتی نے اس ملک کی ثقافت کو اسلام کے قوانین کے ساتھ اپنا کر ملک میں امن و سکون اور انسانی خدمت کے لئے زندگی وقف کیا تھا۔ اسی تہذیب کو بچانے کے لیے غریب نواز کے 805 واں عرس کے موقع پر میں اور میرا خاندان گوشت کا استعمال ترک کرنے کا اعلان کرتے ہيں اور ہندوستان کے مسلمانوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ ملک میں ہم آہنگی دوبارہ قائم کرنے کے لیے وہ بھی اس نمونہ کو اپنا کر مثال پیش کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.